ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کو ہرانا ہے تو اچھی بلے بازی کرنی ہوگی :ڈیوڈ وارنر

ہندوستان کو ہرانا ہے تو اچھی بلے بازی کرنی ہوگی :ڈیوڈ وارنر

Tue, 10 Jan 2017 12:29:42    S.O. News Service

میلبورن،9؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے ہر کسی کے چھکے چھڑا رکھے ہیں۔وراٹ کی ٹیم کے آگے ہر کسی کے حوصلے پست ہیں۔اس کا اثر آسٹریلیا کی ٹیم پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔آسٹریلیا کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے پاس کوئی عذر نہیں ہے اور اگر ان کی ٹیم کو آئندہ ٹیسٹ سیریز میں بہترین فارم میں چل رہے ہندوستان کو اس کی سرزمین پر ہرانا ہے تو اسے اچھی بلے بازی کرنی ہو گی، 20وکٹ حاصل کرنے ہوں گے اور حالات سے ہم آہنگی بٹھانا ہوگا۔آسٹریلیا نے حال ہی میں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کا 3-0سے کلین سوئپ کیا جس کے بعد ٹیم اعتماد سے بھری ہے لیکن اگلے ماہ ہندوستان آنے والی اس ٹیم نے ایشیا میں مسلسل 9ٹیسٹ گنوائے ہیں اور 1960کی دہائی کے آخری سالوں سے وہاں صرف ایک سیریز جیتی ہے۔وارنر نے کہا کہ ہندوستان میں ٹیم کچھ مثبت چیزوں کے ساتھ جائے گی۔چیلنج ہے کہ کھلاڑی طویل بلے بازی کرنے کی کوشش کریں۔میچ جیتنے کے لئے ہمیں 20وکٹ چٹکانے ہوں گے، یہ عام سی بات ہے اور ہمیں جلد سے جلد ہم آہنگی بٹھانا ہوگا،اس میں کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ ہو یا بولنگ یا میدان پر کیچ لپکنا، ہمیں پہلی گیند ہی تال میں آنا ہوگا اور پلان’’ اے‘‘ کے کام نہ کرنے کی صورت میں پلان’’ بی‘‘ تیار رکھیں گے۔وارنر نے اگرچہ کہا کہ ان کی ٹیم انگلینڈ کی کارکردگی سے حوصلہ لے گی جس نے ہندوستان کے خلاف پانچ میں سے تین ٹیسٹ میں 400یا اس سے زیادہ رن بنائے۔
 


Share: